تعلیم و ٹیکنالوجی

وہ جانور جو اپنے کانو ں سے نہیں اپنی ٹانگوں کے ذریعے سنتا ہے

بیرونی کانوں کے بغیر حس سماعت رکھنے والے سانپوں کے بارے میں تو سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی اندرونی کانوں سے مختلف آوازیں سن سکتے ہیں لیکن ایک حالیہ تحقیق نے سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا جس کے مطابق مکڑی اپنے کانوں کے بجائے ٹانگوں کی مدد سے مختلف آوازیں سنتی ہے ۔

کارنل یونیورسٹی کے آرکنولوجسٹ(مکڑ یوں اور بچھووں جیسے جانوروں پر تحقیق کرنے والے)پال شمبل نے رہنمائی کی جس کے مطابق مکڑی رینگتے ہوئے کچھ میٹر کے فاصلے سے آنے والی آوازیں سن سکتی ہے ۔تحقیق میں بتا یا گیا کہ آٹھ ٹانگوں والے اس جانور کے کان نہیں ہیں ۔پال شمبل نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ تحقیق میں پتہ چلا کہ مکڑیوں کی سماعت کی حس بہت زبر دست ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر جانوروں کے کانوں میں ائیر ڈرم ہوتے ہیں جن کے باعث وہ دور کی آواز کو بہت بہتر طریقے سے سن سکتے ہیں لیکن مکڑی بھی کانوں کے بغیر دور کی آوازوں کو بہتر طریقے سے سن سکتی ہے ۔ تحقیق میں پتہ چلا کہ مکڑیوں کی حس سماعت ان کی اگلی ٹانگوں پر اُگے چھوٹے چھوٹے بالوں پر منحصر ہوتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close