Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

جامعہ کراچی خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

کراچی: فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہےکہ ہائی ایس وین جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ کی طرف آرہی ہے۔

جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش دھماکےکی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔

کراچی یونیورسٹی میں خاتون خودکش بمبار کی جانب سے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہےکہ ہائی ایس وین جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ کی طرف آرہی ہے۔

گاڑی کے عقب میں موٹرسائیکلوں پر رینجرز اہلکار بھی آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اس دوران شعبہ کے باہر ایک لڑکی کو کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جونہی ہائی ایس گاڑی لڑکی کے قریب پہنچتی ہے تو خاتون خود کو دھماکے سے اُڑا لیتی ہے۔

دھماکے سے گاڑی کا سیدھی طرف کا حصہ بری طرح تباہ ہوجاتا ہے، گرد و غبار کے ساتھ ہی کیمرا بند ہوجاتا ہے اور گاڑی میں آگ لگ جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close