اسلام آباد

اپوزیشن رہنماؤں کو جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو فرضی اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہاکہ میرے ترجمان اور سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خفیہ ایف آئی آر کا اندراج اور اسے چھپانا قابل مذمت ہے، کس قانون کے تحت سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خلاف درج ایف آئی آر سیل کی گئی اور سامنے نہیں لائی جارہی،اس قسم کے ہتھکنڈے صرف آمرانہ دور میں استعمال کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہاکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ہر شخص کو اس پر لگائے گئے الزامات سے فوری آگاہ کیا جائے۔اُنہوں نے کہاکہ ہمیشہ عدلیہ اور قانون کی بالادستی کی بات کی، حکومت کی جانب سے قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر عدلیہ نوٹس لے،پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کسی دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close