Featuredاسلام آباد

وزیراعظم سعودی عرب سے 7روزہ دورے پر امریکا روانہ

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم پاکستان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مودی سرکار کے جرائم کو بے نقاب کریں گے۔

وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی جس میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔

عمران خان ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کیا اور ان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔

وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close