More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

سندھ حکومت کی ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹربنانے کی ہدایت

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹربنانے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا ویکسین سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے لیے منصوبہ بنالیا۔
 
ذرائع کا کہنا کہ شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسینیشن سینٹرمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل ، ضلع شرقی، ملیر، کیماڑی اور غربی کے گراؤنڈز میں ڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹر بنائےجائیں گے۔
 
وزیراعلیٰ سندھ کی ڈپٹی کمشنرزکوڈرائیو تھروویکسینیشن سینٹربنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گراؤنڈز جن میں لائٹس ہوں ڈرائیورتھروویکسینیشن سینٹر بنائے جائیں گے۔
 
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرزاورمحکمہ صحت حکام نےگراؤنڈزکی تلاش شروع کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرزکو 48 گھنٹے میں ٹاسک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
 
گذشتہ روز ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے موبائل ویکسینیشن وین کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یکم اگست کو سندھ میں 2 لاکھ 11ہزار افراد نے ویکسینیشن کرائی، لوگ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کرانے کے قائل ہو رہے ہیں، موبائل ویکسینیشن سے شہریوں کو مزید آسانی ہوگی۔
 
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہ ایکسپو سینٹر کے بعد 11 مختلف سینٹر 24 گھنٹے ویکسینیشن کر رہے ہیں، دو اگست کا ہدف سوا 2 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ہے۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close