سندھ

کراچی سمیت اندرون شہرچلنےوالی ٹرانسپورٹ کھولنےکی اجازت مل گئی

وزیرٹرانسپورٹ نےایس او پیزپرعملدرآمدکےلیےمانیٹرنگ اورانسپیکشن ٹیم بھی بنادی ہے

کراچی: سندھ حکومت کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، وزیرٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم بھی بنادی ہے جس میں ٹرانسپورٹ اور ریوینیو کے افسران شامل ہوں گے۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے، تمام ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا تاہم ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے، تمام ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا تاہم ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینی ٹائزز لازمی ہوگا جس گاڑی میں ماسک اور سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی تاہم اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close