Featuredدنیا

گورنر کے اغوا کی کوشش ناکام، 13 ملزمان گرفتار

واشنگٹن : پولیس نے ریاست مشی گن کی گورنر کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان صدراتی انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش بے نقاب ہو گئی، امریکی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی نے امریکی ریاست مشی گن کی گورنر کے اغوا کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے ملزمان گورنر کو تین نومبر کے انتخابات سے قبل اغوا کرکے ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتے تھے۔ اہلکاروں کی کوششوں سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کا منصوبہ بے نقاب ہوا۔

ملزمان کا منصوبہ صرف اغوا نہیں بلکہ بم دھماکوں سمیت اہم عمارتوں پر قبضہ بھی شامل تھا، ملزمان نے کیپٹل بلڈنگ پر حملے کی ٹریننگ بھی کی،مشی گن کی ڈیموکریٹک گورنر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سفید فام نسل پرستی کو ہوا دے رہے ہیں، انتہا پسند گروپ ٹرمپ کے الفاظ کو ایکشن کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ایف بی آئی کو سوشل میڈیا کے ذریعے اس سازش کا علم ہوا۔ حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق مقامی سفید فام انتہا پسند ملیشیا گروپ سے ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گورنر نے میرا شکریہ ادا کرنے کے بجائے مجھے ہی سفید فام نسل پرست کہہ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close