Featuredاسلام آباد

بھارت میں موجود پاکستانی غیر محفوظ ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے، پاکستانی دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جنونیت سے کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جیل میں پاکستانی شہری کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کے حالیہ رویے سے بھارت میں موجود پاکستان غیر محفوظ ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے جب کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جنونیت سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ واضح رہے کہ انتہاپسند ہندووں نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری کو پتھر مار کر قتل کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close