Featuredدنیا

روس میں سفاکیت کی انتہا، ماں نے شیرخوار بچی الماری میں بند کردی

ماسکو : روسی خاتون نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمسن بچی کو الماری میں بند کردیا، جسے ایک مہمان سے پولیس کی مدد سے ریسکیو کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماں کی سفاکیت و درندگی کا روس میں پیش کیا جہاں ایک ماں نے اپنی بچی سے چھٹکارا پانے کیلئے اسے الماری بند کردیا کیونکہ وہ بچی کو پیدائش کو مخفی رکھنا چاہتی تھی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل خاتون کی دو بچیاں تھی جس کے باعث اس نے تیسری بچی کی پیدائش کو خفیہ رکھا۔

یولیا نامی خاتون بچی سے چھٹکارا چاہتی تھی لیکن اسے مارنے کی ہمت نہیں ہوئی تو اس نے نومولود بچی کو گھر کی ایک الماری میں بند کردیا تھا۔

بچی کی پیدائش رواں برس اپریل میں ہوئی تھی، شقی القلب ماں کا خیال تھا کہ الماری میں بند رکھنے سے بچی بھوک سے مرجائے گی۔

اس کا 13 سالہ بیٹا اس دوران ماں سے چھپ کر ننھی بہن کو پانی اور دیگر اشیا کھلاتا رہا تاہم وہ بچی کے لیے غیر محفوظ اور ناکافی تھا۔

ایک دن بچے کی سالگرہ کے موقع پر جب گھر مہمانوں سے بھرا ہوا تھا، تب تقریب میں موجود ایک مہمان خاتون کو رونے کی ہلکی سی آواز سنائی دی، خاتون نے یولیا سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ یہ ایک گڑیا ہے جو خودبخود بج اٹھتی ہے۔

مہمان خاتون بہانے سے اس کمرے کی طرف گئیں جہاں سے انہیں رونے کی آواز سنائی دی تھی، یولیا کے مطابق وہ کمرا بطور اسٹور روم استعمال ہوتا تھا۔

مہمان خاتون کمرے میں داخل ہوئیں اور وہاں موجود الماری کھولی تو چادر کے نیچے انہیں بچی دکھائی دی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

پولیس نے یولیا کے فلیٹ پر پہنچ کر بچی کو بازیاب کیا تو وہ شدید غذائی قلت کا شکار تھی، بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب وہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یولیا کا بڑا بیٹا بچی کے لیے ہمدردی رکھتا تھا تاہم ماں نے اسے دھمکا رکھا تھا، پولیس نے یولیا کو گرفتار کرلیا ہے اور عدالتی کارروائی کے نتیجے میں اسے 7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close