دنیا

امریکی سینیٹ نے تاریخ میں پہلی بار مسلم شہری کو وفاقی جج تعینات

امریکی سینیٹ نے پاکستانی نژادزاہد قریشی کی بطور وفاقی جج تعیناتی کی منظوری دے دی، امریکی سینیٹ میں زاہدقریشی کےحق میں 81 اورمخالفت میں 16 ووٹ پڑے

جس کے بعد پاکستانی نژادزاہدقریشی کو اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ میں پہلے مسلمان وفاقی جج ہوں گے۔

نژادزاہدقریشی کی نامزدگی کی منظوری پر سینیٹرڈربن اورسینیٹرکیری بوکر نے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا پاکستانی تارک وطن کے بیٹےزاہد قریشی نے شاندارخدمات ادا کیں، زاہدقریشی نے بطورمجسٹریٹ محنت اورلگن سے فرائض اداکئے۔

یہ بھی پرھیں: شام اور افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء، امریکی سینیٹ نے مخالفت کردی

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے زاہد قریشی تین سال سے مجسڑیٹ جج کےفرائض انجام دے رہے تھے ، امریکی صدربائیڈن نےمارچ میں زاہد قریشی کی وفاقی جج نامزدگی کا اعلان کیا تھا

نامزدگی کے بعد اپریل میں زاہد قریشی سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کے رو برو پیش ہوئے، جہاں عدالتی کمیٹی نے بھی ڈیموکریٹس ، ریپبلیکنز اور سینیٹر نے مشترکہ منظوری دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close