Featuredپنجاب

طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کرنے والے مفتی عزیزالرحمان گرفتار

لاہو : مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیزالرحمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مدرسے میں استاد کی طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے سمیت گرفتار کیا۔

ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے بدفعلی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

طالبعلم سے بدفعلی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close