دنیا

سائنسدانوں نے سیلفی میں خوبصورت نظر آنے کا سب سے بڑا راز بے نقاب کردیا جو ہر شخص کو ضرور معلوم ہونا چاہیئے

سڈنی: سیلفی آج کے نوجوانوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور وہ اس بات پر بہت سا وقت صرف کردیتے ہیں کہ کس طرح ایک خوبصورت اور آئیڈیل سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جائے۔ آسٹریلیا کی ایک خاتون سائنسدان ڈاکٹر انوکا لنڈل نے نوجوانوں کا یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک تحقیق کی، جس کے نتائج اب سامنے آگئے ہیں۔ ڈاکٹر انوکا کا کہنا ہے کہ اگر آپ بہترین سیلفی چاہتے ہیں تو موبائل فون اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑ کر اپنی بائیں طرف سے سیلفی بنائیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہزاروں سیلفیوں کے تجزیے سے معلوم کیا ہے کہ بہترین سیلفی بائیں طرف سے آتی ہے۔ ڈاکٹر انوکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر سیلفی پوسٹ کرنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی اس اصول کا استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 53 فیصد سے زائد لوگ بائیں طرف سے سیلفی بنا کر پوسٹ کرتے ہیں، حالانکہ کل آبادی میں سے صرف 10 فیصد لوگ ہی قدرتی طور پر بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے ہیں۔

ڈاکٹر انوکا، جو کہ میلبرن کی لاٹروب یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، کا کہنا ہے کہ سیلفی کی خوبصورتی کا انحصار بنیادی طور پر زاویے پر ہے۔ ان کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بائیں طرف سے تصویر بنانے پر زاویہ کچھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کی صورت زیادہ پسندیدہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق کے دوران دو ہزار سے زائد سیلفیوں کا سائنسی تجزیہ کیا اور ان کی یہ تحقیق سائنسی جریدے ’فرنٹیئرز ان سائیکالوجی‘ میں شائع کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close