پنجاب

عمران خان نے شہبازشریف کا نام بدل دیا

سرگودھا: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ عام کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے پورے نہ کرنے پر شہباز شریف کا نام بدل کر ” ڈرامہ شریف“ رکھ دیا۔ سرگودھا میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے سٹیج پر لگی بڑی سکرین پر شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدوں پر مبنی ویڈیوز چلوائیں۔ مختلف ویڈیوز میں عام الیکشن سے پہلے شہباز شریف کی جانب سے حکومت ملنے کی صورت میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے اور توانائی بحران ختم نہ کرنے کی صورت میں نام بدلنے کے بیانات دکھائے گئے۔ ویڈیوز دکھانے کے بعد عمران خان نے کہا کہ توانائی بحران ختم نہ کرنے پر آج شہباز شریف کا نام بدلیں گے۔ انہوں نے جلسے کے شرکا کے سامنے شہباز شریف کے تین نام ”شابو، شوباز شریف اور ڈرامہ شریف “ رکھے اور ان ناموں پر ووٹنگ کرائی۔ عوام کی رائے پوچھنے کے بعد عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام تبدیل کرکے ”ڈرامہ شریف “رکھ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close