دنیا

ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگدڑ

امریکا: ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے

بھگدڑ کا واقعہ ہیوسٹن میں تیسرے سالانہ ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق میوزک فیسٹیول میں 50 ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور بھگدڑ اس وقت مچی جب لوگوں نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : یہودیوں کے مذہبی تہوار پر بھگدڑ، 44 افراد جاں بحق

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close