Featuredسندھ

کراچی میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکو ں پر آگئے

کراچی: گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت دن بھر میں 3 بار گیس کی فراہمی کا حکومتی اعلان صرف اعلان ہی رہ گیا

کراچی میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکو ں پر آگئے ہیں، گارڈن کے رہائشیوں نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف نشتر روڈ پر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست

احتجاج میں شامل رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس نہیں آ رہی، سلینڈر خرید نہیں سکتے کھانا کیسے بنائیں اور کیا کھائیں؟
گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے لیے سوئی ناردرن نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کر دی ہے۔

سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سردی بڑھنے پر گھریلو طلب میں اضافے کے بعد منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close