Featuredاسلام آبادتجارت

حکومت ئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 214 روپے 80 پیسے ہو گئی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کی جارہی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10، 10 روپے کمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 169 روپے میں فروخت ہوگا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت 22 روپے 63 کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کا اعلان عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close