بلاگ

ماں مر گئی اور سب کچھ ختم ہو گیا

مصر میں ایک سکول کے بچے نے اپنے امتحانی پرچے میں ایک جملہ لکھا جس نے بہت سے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔

اب اسامہ احمد حماد کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مصر کے خطے جزیرہ نما سینا میں پانچویں کلاس میں پڑھنے والے احمد حماد نے امتحان میں ماں کے بارے میں پوچھے گحی ایک سوال کے جواب میں لکھا ’میری ماں مر گئی، اور اس کے ساتھ سب کچھ ختم ہو گیا۔‘

احمد اسامہ کے پرچے کو چیک کرنے والے استاد نے جب یہ پڑھا تو انھوں نے اس کی تصویر کھینچ لی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔

اس کے بعد مصر میںمسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم جامعہ الازہر کے امام نے 11 سالہ احمد حماد کی پڑھائی کا سارا خرچ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انھیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

اس سے پہلے صوبائی گورنر نے حماد کو قاہرہ کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی پیشکش بھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close