اسلام آبادتجارت

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

دالیں اور سبزیاں بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 240 روپے 12 پیسے ہوگئی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 97 پیسے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 201 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 240 روپے 12 پیسے ہوگئی۔

ایل بی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 11 عشاریہ 8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت میں 459 روپے 85 پیسے اضافہ ہوگیا جب کہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلینڈر کی قیمت 2373 روپے اور 64 پیسے سے بڑھ کر 2833 روپے اور 49 پیسے ہوگئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا جب کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پہلے ہی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔ مرغی کا گوشت، چینی تو ایک طرف دالیں اور سبزیاں بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close