تجارت

چارسال کا سفر دو سال میں کرلیا، اسحاق ڈار

فاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ چارسال کا سفردوسال میں طے کیا ہے، ٹیکسز 1900ارب سے 2600ارب پرپہنچ چکے ہیں۔

ملتان میں ایوان صنعت وتجارت سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی توگھمبیر چیلنجز درپیش تھے۔ دنیا کا کوئی ادارہ پاکستان میں کاروبارکرنے کو تیارنہ تھا لیکن آج 22 بڑے ادارے کام کررہے ہیں اورمعیشت بہتر ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اکنامک گروتھ کو 7۔6 فیصد پرلانا چاہتے ہیں، چین، سعودی عرب، کویت اورقطرپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت نے ملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کا تہیہ کررکھا ہے، ضربِ عضب، کراچی آپریشن اوربلوچستان آپریشن تیزی کےساتھ جاری وساری ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 1999 میں جب ہم نے حکومت چھوڑی تو 1200 میگا واٹ بجلی سرپلس تھی اورانڈیا ہم سے خریدنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2018 تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس سے بجلی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 14 ہزار ارب روپے قرضہ ہمیں ورثے میں ملا تھا، ہمارے 30 ماہ کے دورِحکومت میں صرف 4100 ارب روپے قرضہ شامل ہوا ہے۔

انہوں نے تاجروں سے درخواست کی کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

اسحاق ڈار کے خطاب کے دوران تاجروں کی بڑی تعداد نے ایوان صنعت وتجارت کے باہر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ’’گونوازگو‘‘، ’’گوڈارگو‘‘ کے نعرے لگائے جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،اسحاق ڈار کے جانے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close