تجارت

دو روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں دوبارہ اضافہ

عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی قیمت میں دو روز کمی کے بعد آج دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹس میں 24 کیرٹ کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھکر 242000 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 207476 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونےکی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر اضافہ ہوگیا، جس سے فی اونس سونا مہنگا ہوکر 2320ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ سونےکی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ گئی، جس کے بعدسونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close