تجارت

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان آج بھی برقرر ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا ایک ہزار 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپےکا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2301 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لوڈشیڈنگ بلوں کی ادائیگیوں اور بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے : کے الیکٹرک

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونےکی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی اورسونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close