تجارت

پی آئی اے میں مثبت تبدیلی، ایک سال کے دوران 100 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے میں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے ادارے نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 100 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی، پی آئی اے نے ترقی کا عمل جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے آخری پانچ ماہ میں ریکارڈ بزنس کیا، پی آئی اے نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے، موجودہ حکومت کی اصلاحاتی مہم سے پی آئی اے میں بھی ترقی کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 90 ارب روپے ٹکٹوں کی فروخت، 5 ارب کارگو اور 5 ارب روپے اضافی سامان کی مد میں حاصل کئے گئے۔ سال 2018ء میں پی آئی اے کا سیٹ سیکٹر 78 فیصد رہا، اخراجات میں کمی کے ساتھ آپریشنل پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے ریونیو حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے نے یو کے اسٹیشن سے 110 ملین پاؤنڈز کا ریونیو حاصل کیا جبکہ برطانیہ میں 50 فیصد ریونیو لندن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔ مجموعی طور پر ریونیو مانچسٹر، برمنگھم اور بیڈفورڈ میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔ پی آئی اے نے رواں مالی سال میں برطانیہ میں دس سال کا ریکارڈ بزنس کیا۔

علاوہ ازیں پی آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جدہ کیلئے ملک بھر سے ہفتہ وار 28 پروازوں میں اضافہ کرکے 35 کیا جائے گا، یہ اضافہ عمرہ زائرین کی سہولت اور دیگر پاکستانی مسافروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ پی آئی اے رواں سال پندرہ جنوری سے سیالکوٹ سے پیرس بارسلونا سے پروازیں شروع کررہی ہے، پی آئی اے 2019ء میں اپنے جہازوں کی فلیٹ میں بھی اضافہ کررہی ہے جس سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا، پی آئی اے حج آپریشن کے دوران چار طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close