More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتجارت

آئی ایم ایف کو پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے بھی پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2019ء جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی 2.9 فیصد جبکہ آئندہ سال 2.8 فیصد رہے گی۔ سال 2018ء میں پاکستان کی شرح نمو 5.2 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بجٹ خسارہ 7.2 فیصد تک رہنے کا امکان جبکہ آئندہ سال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 6 فیصد ہدف کے برعکس 7.6 فیصد رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.2 فیصد اور آئندہ سال 4.3 فیصد رہے گا۔ رپورٹ رواں مالی سال بے روزگاری 6.1 فیصد اور آئندہ سال 6.2 فیصد رہے گی۔ اس لیے پاکستان کو معاشی اعشاریوں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے