تعلیم و ٹیکنالوجی

فیس بک نے سماجی خدمت کے اہم فیچرز پیش کردیئے

نیویارک: سماجی رابطے کے معروف پلیٹ فارم فیس بک نے اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب لوگوں میں امداد کے جذبے اور عمل کو پروان چڑھانے کےلیے خاطر خواہ اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ لوگوں میں بچوں کی اچھی تربیت، خون کا عطیہ دینے یا امدادی تنظیموں میں رضاکارانہ خدمات کو ممکن بنایا جاسکے۔

اب سے چند روز قبل فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ فیس بک سماجی (چیریٹیبل) پروگرام کے ذریعے دی جانے والی رقم میں سے فیس بک کا حصہ ختم کررہے ہیں اور اب 100 فیصد رقم ان ہی مقاصد کے لیے خرچ ہوگی جس کےلیے عوام نے رقم فراہم کی ہے۔

زکربرگ نے کہا کہ انٹرنیٹ پر چندہ جمع کرنے کی ایک مشہور ویب سائٹ گو فنڈ میں عطیات کا 2.9 فیصد حصہ اپنی فیس کے طور پر لیتی ہے اور فیس بک بھی کچھ رقم لے رہا تھا لیکن اب ہم نے یہ فیس ختم کردی ہے اور آپ کی عطیہ کردہ 100 فیصد رقم فیس بک ضرورت مندوں تک پہنچانے میں مدد دے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ فروری میں شروع کئے جانے والے کمیونٹی ہیلپ پروگرام کا بھی ذکر کیا جس کے تحت کوئی بھی شخص مدد کےلیے مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کی درخواست کرسکتے ہیں۔ اسی فیچر کے ذریعے دو افراد نے ہاروے طوفان کے بعد 20 افراد کی جان بچائی تھی۔

دوسری جانب فیس بک نے حال ہی میں لوگوں کو خودکشی سے بچانے اور انہیں خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب دینے جیسے پروگرام کا آغاز بھی کیا ہے۔ اس کا باقاعدہ آغاز ستمبر میں بھارت میں شروع کیا گیا جہاں اب تک خون کا عطیہ دینے والے 40 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ایک حادثے کے بعد جب لوگوں سے خون دینے کی درخواست کی گئی تو ہزاروں افراد نے مدد کی اور اب اس کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔ 2018 میں بنگلا دیش میں اس کا آغاز کیا جائے گا۔

اسی طرح خودکشی سے بچانے والے فیچر کے ذریعے اب تک 100 افراد کو اپنی جان لینے سے باز رکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں خودکشی کا رحجان رکھنے والے افراد پوسٹس اور فلیگس کے ذریعے دوستوں کو آگاہ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد ان کا کوئی دوست یا فیس بک ماڈریٹر ان سے گفتگو کرکے ان کا دکھ سنتا ہے اور حوصلہ فراہم کرتا ہے۔

فیس بک نے کہا ہے کہ اب وہ رہنمائی اور مینٹرنگ کا ایک پروگرام شروع کررہا ہے جس میں لوگ اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر دوسروں کو فراہم کریں گے تاکہ ان کے ہنر دوسروں تک منتقل کیے جاسکیں۔ اس میں تعلیم سے لے کر کسی ہنر تک کےلیے ماہر اور بڑے کی سرپرستی حاصل کی جاسکے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close