تعلیم و ٹیکنالوجی

سعودی عرب کے صحرا میں پراسرار سوراخ، ماہرین نے دیکھا تو چکرا کر اپنے ہاتھ کھڑے کردئیے

بعض اوقات قدرت انسان کو اس حقیقی دنیا میں ایسے مناظر دکھا دیتی ہے کہ جن کی مثال کسی افسانوی طلسم ہوشربا میں بھی نہیں ملتی۔ ایک ایسا ہی چکرا دینے والا منظر سعودی عرب کے ایک صحرا میں نظر آیا، جسے دیکھنے والے عام لوگ تو کیا سانئسدان بھی اس کی حقیقت بتانے سے قاصر ہیں۔سعودی صحرا میں موجود پراسرار سوراخ کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سوراخ میں سے گاہے بگاہے ریت کا فوارہ پھوٹتا ہے اور سینکڑوں فٹ کی بلندی تک جاتا ہے۔ سوراخ میں سے ریت انتہائی دباﺅ کے ساتھ باہر نکلتی ہے اور اتنی بلندی تک جاتی ہے کہ آسمان کو چھوتی محسوس ہوتی ہے۔ مزدور اس سوراخ کو ایک بلڈوزر کی مدد سے پر کرنے کی کوشش میں نظر آتے ہیں، مگر اس کے اندر گویا کوئی ایسی طاقت موجود ہے جو اسے بند کرنے کی اجازت نہیں دے رہی اور یہ وقفے وقفے سے ریت اگلنا جاری رکھتا ہے۔ متعدد سائنسدانوں نے اس ویڈیو کا جائزہ لیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کو سمجھ نہیں آئی کہ یہ ماجرا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close