تعلیم و ٹیکنالوجی

خواتین موٹاپے سے زیادہ ڈبل چِن سے نجات حاصل کرنے کی فکر میں رہتی ہیں

آئیے اپنے قارئین کو گردن کی چربی غذا کے ذریعے پگھلانے کا آسان اور آزمودہ نسخہ بتاتے ہیں

دونوں پھلوں میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے خربوزے اور پپیتے کا روزانہ بطور غذا استعمال گردن کی چربی پگھلانے میں بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

ناریل کا تیل جسم کے متعدد مسائل کیلئے مفید ہے لیکن یہ گردن کی چربی بھی باآسانی پگھلا سکتا ہے۔

بس ہماری قارئین کو گردن کی چربی پر نیم گرم ناریل کے تیل کی روزانہ رات کو اچھی طرح مالش کرنی ہے، اس سے چربی کم ہوگی اور مسلز بھی متحرک رہیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہاکی ہمارا قومی کھیل، سال 2018 میں اس پر کیا گزری؟

سبز چائے میں کیٹیچنز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کے باعث سبز چائے بہترین اینٹی آکسیڈینٹ ثابت ہوتی ہے، روزانہ ایک سے دو کپ گرین ٹی کا استعمال گردن کی چربی کم کرنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

لیموں کے رس کا استعمال جسم کے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے، وزن میں کمی اور ہاضمے کیساتھ ساتھ گردن کی چربی بھی پگھلانے میں کارمد ثابت ہوتا ہے۔ اگر اس میں تخم بلنگا ملا لیا جائے تو لیموں رس اور بھی مفید ہوجائے گا۔

ورزش کو زندگی کا معمول بنالیں کیوں کہ روزانہ ورزش کرنے سے جسم متحرک رہتا ہے اور جسم کی چربی بھی پگھلتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close