Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

سرکاری و نجی اسکولز 6 اپریل سے 15 دن بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ میں آٹھویں جماعت تک تمام اسکول 6 اپریل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے تمام آٹھویں جماعت تک تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 اپریل سے 15 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولز 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ آٹھویں جماعت تک اسکول 6 اپریل سے15 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کورونا کی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ منگل کو ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزراء اور این سی او سی حکام مل کر فیصلہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close