انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کنگ کے بیٹے آریان بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

 آریان خان بطور مصنف بالی ووڈ میں انٹری دیں گے۔

آریان خان بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ لیکن وہ اپنے والد کی طرح بطور اداکار نہیں بلکہ بطور مصنف بالی ووڈ میں انٹری دیں گے۔ آریان خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز یا فیچر فلم کے لیے کہانی لکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق آریان خان ویب سیریز لکھنے کے لیے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بات چیت کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ ایک فیچر فلم پر بھی کام کررہے ہیں جسے ان کے والد شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی اینٹرٹینمنٹ‘ پروڈیوس کرے گی۔

اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آریان خان کی او ٹی ٹی سیریز اس سال ہی شروع ہوسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویب سیریز کی کہانی ایک دیوانے مداح کے گرد گھومتی ہے۔ آریان اس پروجیکٹ پر اپنے شریک مصنف بلال صدیقی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کی بیٹی اور آریان خان کی بہن سہانا خان بھی فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ تاہم وہ اپنے بھائی کے برعکس کیمرے کے سامنے کام کرنے کی خواہشمند ہیں اور مبینہ طور پر نیٹ فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close