انٹرٹینمنٹ

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے گلوکار آصف مہدی 55برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی: مہدی حسن کے بیٹے گلوکار آصف مہدی کا انتقال پیر کی شام نجی اسپتال میں ہوا،جہاں وہ ایک ہفتے سے داخل تھے،آصف مہدی کو شوگراورگردوں کا عارضہ لاحق تھا اورکئی عرصے سے ڈائلیسس پرتھے

آصف مہدی سن 1966کو کراچی میں پیدا ہوئے،13سال کی عمر میں انھوں نے اپنے چچاغلام قادرسے موسیقی کی تربیت حاصل کی جبکہ 17برس کی عمر(سن1983)میں والد کے ہمراہ لاس ایجنلس میں پہلی باقاعدہ پرفارمنس دی۔

آصف مہدی نے آنے والے دنوں میں اپنے آپ کو پلے بیک سنگراورغزل گائیک کے طورپرمنوایا،فنکارانہ خدمات پر آصف مہدی کو سن 2009میں نگارفلم ایوارڈ سے بھی نوازاگیا،آصف مہدی کے بیٹے علی آصف مہدی کے مطابق حالیہ دنوں میں انھیں پھیپڑوں میں انفکیشن ہواتھا،جس کی بنا پر وہ اسپتال میں ایڈمٹ تھے۔

یہ بھی پڑھیں :معروف گلوکار مہدی حسن کو بچھڑے 4برس بیت گئے

علی آصف کے مطابق ابھی نماز جنازہ اورتدفین کے حوالے سے طے نہیں ہوا،تاہم امکان یہی ہے کہ  نمازظہران کے والد آصف مہدی کی نمازجنازہ مسجد النورانچولی میں ادا کی جائیگی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close