Featuredانٹرٹینمنٹ

عوام ان تمام جعلی اداکاروں کو فالو کرنا بند کریں

حدیقہ کیانی اور ریشم سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پہنچی

انجلینا جولی کو پاکستان میں دیکھ کر نور بخاری کی پاکستانی فنکاروں پر تنقید

نور بخاری نے کہا ہے کہ انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر عجیب سی شرمندگی ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں نور بخاری نے جہاں انجلینا جولی کی تعریف کی وہیں پاکستانی فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سوائے حدیقہ کیانی اور ریشم کے، ہمارے نام نہاد اداکار جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور ہر گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عوام ان تمام جعلی اداکاروں کو فالو کرنا بند کریں۔

انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لے رہی ہیں۔

امریکی اداکارہ نے پریس کانفرنس میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close