انٹرٹینمنٹ

مایا علی بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز کیلئے نامزد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کو بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا۔

مایا علی کو بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز DIAFA کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز’DIAFA‘ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

اس سے قبل 2020میں سجل علی جبکہ 2019 میں پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز  سالانہ ایوارڈز کی ایک ایسی  تقریب ہے جس میں ممتاز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں، اور معاشرے کی بہتری میں شراکت کے اعتراف میں اعزاز  سے نوازا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close