انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک ساتھ ٹی وی ٹاک شو کی میزبانی کریں گے

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا ایک ٹی وی ٹاک شو کی مل کر میزبانی کریں گے۔

ٹاک شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی چینل اردو فلکس آفیشل پر نشر ہوگا۔

معروف جوڑے کے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان کے ساتھ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔
چینل کی طرف سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کے شو کا پوسٹر موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ بہت جلد صرف اردو فلکس پر موجود ہوگا۔

پوسٹ شیئر ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close