انٹرٹینمنٹ

معروف ٹک ٹاک اسٹار نے خودکشی کرلی

بھارت میں ایک نامور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ کی رہائشی ٹک ٹاکر 22 سالہ لینا ناگ ونشی نے اپنے گھر میں پنکھے کے ساتھ پھندہ ڈال کر خود کشی کی۔

رائے پور کے چکرادھر نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر انگیشور یادو کا کہنا ہے کہ لینا کی پنکھے سے لٹکتی لاش دیکھ کر اس کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

لڑکی سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھی، اس کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ وہ طالبہ بھی تھی اور بی کام کے دوسرے سال میں پڑھ رہی تھی۔

نامور ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی گئی ہے۔

واضح رہےکہ جب لینا نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا، اس کی والدہ مارکیٹ گئی ہوئی تھی اور لینا گھر میں اکیلی تھی تاحال لڑکی کے خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close