Featuredانٹرٹینمنٹ

سجل علی نے عالمی ایوارڈ بھی جیت لیا

دبئی : معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے عرب انٹرنیشنل فیسٹیول ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ خوبرو و باصلاحیت اداکارہ سجل علی کو فلم کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔


ایوارڈ ملنے پر اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایوارڈ میرے لیے ناصرف بطور اداکارہ ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ایوارڈ مجھے ایک قابل فخر پاکستانی بھی بناتا ہے۔

سجل علی کی ایوارڈ وصول کرتے وقت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایوارڈ وصول کرتے وقت اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کر رہی ہیں۔

عرب ایوارڈ حاصل کرنے پر اداکارہ سجل علی کو ساتھی اداکار اور اداکاراؤں سمیت مداحوں کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ شو ’گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020‘ میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close