انٹرٹینمنٹ

یمنیٰ زیدی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی جلد فلم ’نایاب‘ میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔

یمنیٰ زیدی ڈراموں سے مقبولیت کے بعد فلموں کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں وہ جلد نئی فلم ’نایاب‘ میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔

اداکارہ نے فلم پرومو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں پاکستان کے لیے اپنی پہلی فیچر فلم ’نایاب‘ کا ٹائٹل موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہوں، اس فلم کا خیال اور تشکیل میرے دل کے بہت قریب ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

فلم کا پرومو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اس میں کرکٹر کا کردار نبھائیں گی اور یہ فلم خواتین کی مضبوطی انہیں بااختیار بنانے اور ان کے کیرئیر کو فروغ سے متعلق ہوگی۔

فلم کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ جاوید شیخ اور محمد فواد خان اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے، فلم کی ہدایتکاری عمیر علی نے کی ہے جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی  ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close