انٹرٹینمنٹ

مداحوں کو نظر انداز کرنے پر ٹوئنکل کھنہ تنقید کی زد میں

اکشے کمار کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے مداحوں کیساتھ سیلفی بنانے سے انکار کر دیا 

ماضی کی مقبول اداکارہ  ٹوئنکل کھنہ پردہ اسکرین پر 22 سال سے غائب ہونے کے باجود  مقبولیت میں زرا کمی نہیں آئی ہے۔
ان کے مداح اب بھی اداکارہ کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتے ہیں اور آٹوگراف لینے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ اسی مڈ بھیڑ میں ایسے واقعات بھی ہوجاتے ہیں جو کسی طرح پسندیدہ قرار نہیں دیے جاسکتے۔

ایسا ہی ایک واقعے نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ یہ بات ہے ٹوئنکل کھنہ کے ممبئی کے جوہو علاقے میں ایک سیلون سے باہر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر بارش ہو رہی تھی۔

اداکارہ سیلون سے چھتری لیے باہر نکلتی ہیں۔ ان کے ہمراہ باڈی گارڈ بھی ہیں۔ اداکارہ جیسے ہی باہر آتی ہیں پہلے ایک خاتون آگے بڑھتی ہیں اور سیلفی لینے کی درخواست کرتی ہیں لیکن ٹوئنکل کھنہ کوئی توجہ نہیں دیتیں۔

جب وہ گاڑی کے دروازے تک پہنچتی ہیں تو ایک اور شخص موبائل ہاتھ میں لیے ٹوئنکل کھنہ کے قریب آتا ہے اور سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن اداکارہ نے اس مداح کو بھی بری طرح نظر انداز کیا۔
دونوں مداح اپنی حسرت لیے رہ گئے اور ٹوئینکل کھنہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر یہ جا وہ جا کے مترادف چل پڑیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی مداح کے لباس کو دیکھ کر اس کے ساتھ تصاویر نہ بنوانا ان کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

صارفین نے کہا کہ فنکاروں کا اصل سرمایہ ان کے مداح ہوتے ہیں لیکن جب یہ فنکار شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں تو مداحوں کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close