انٹرٹینمنٹ

سابق عالمی ملکۂ حسن سشمیتاسین تلوار بازی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں

 نازک اندام سشمیتا سین تیز دھار تلوار کے ساتھ بھارت کے مقبول مارشل آرٹ کلاری پیاٹو کی تربیت لیتی نظر آرہی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار اداکارہ سشمیتاسین ان دنوں تلوار بازی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں جس کی ویڈیو انھوں نے خود سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

سشمیتا کی جنون اور بہادری سے بھرپور اس مشق کا مقصد ویب سیریز آریہ میں اپنے ایک کردار کی تیاری کرنا ہے۔ سشمیتاسین جلد ویب سیریز آریہ کی تیسری قسط میں نظر آئیں گی۔

معروف بالی ووڈ اداکارہ نے تلوار بازی کی مشق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ٹرینر سنیل کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ “آپ حیرت انگیز ہیں سر‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

خیال رہے کہ سشمیتا سین رواں سال کے آغاز میں آریہ کی شوٹنگ کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال میں زیر علاج رہی ہیں تاہم صحت یابی کے بعد وہ دوبارہ اپنے کام میں جُت گئیں۔

آریہ 3 کے علاوہ سشمیتا سین ایک اور ویب سیریز تالی میں بھی نظر آئیں گی جس میں وہ ٹرانس جینڈر کارکن گوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سیریز کے ہدایت کار مراٹھی فلمساز روی یادیو ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close