انٹرٹینمنٹ

امیشیا پٹیل کے ساتھ جنید خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

سوشل میڈیا کے چند صارفین نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے پر جنید خان کو تنقید کا نشانہ بنایا

اداکار جنید خان کی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ نیو ائیر پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکار جنید خان نے نئے سال کے موقع پر امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی پارٹی کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کی۔ ویڈیو میں انہیں اسٹیج پر رقص میں مصروف بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے پارٹی میں پرفارمنس پیش کی تھی۔

جنید خان نے پارٹی میں موجود لوگوں کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔ امیشیا پٹیل کے ساتھ جنید خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)

سوشل میڈیا کے چند صارفین نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے پر جنید خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے جنید خان اور پاکستانی آرٹسٹوں کے لیے امیشا پٹیل کے مثبت رویے کی تعریف کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close