انٹرٹینمنٹ

فلم ’دلہنیا3‘ میں عالیہ بھٹ کے انکار کے بعد جھانوی کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ

الی وڈ کی مشہور ’دلہنیا‘ فرنچائز کی نئی فلم میں عالیہ بھٹ کی جگہ جھانوی کپور کو کاسٹ کرنے کی خبروں پر کرن جوہر کی وضاحت سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرما پروڈکشن ’دلہنیا3‘ کو بنانے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے عالیہ بھٹ سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن مصروف شیڈول کی وجہ سے عالیہ بھٹ نے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ کے انکار کے بعد دھرما پروڈکشن نے ورون دھون کے ساتھ جھانوی کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے انسٹاگرام پر اس خبر کے تناظر میں میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلم کی کاسٹ سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

کرن جوہر کے مطابق جب پروجیکٹ کے متعلق تمام باتیں فائنل ہوجائیں گی تو پھر میڈیا کو اس کے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close