انٹرٹینمنٹ

جویریہ سعود نے ٹوئنکل کھنہ کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش ظاہر کردی

بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں 50 برس کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ جویریہ سعود نے بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 48 برس کی عمر میں ماسٹرز میں داخلہ اور 50 برس کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرکے مثال قائم کردی۔

تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ و مصنفہ کے نقدش قدم پر چلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر ٹوئنکل کھنہ کے ماسٹرز مکمل کرنے کی خبر کو ری شیئر کیا۔

انہوں نے اس کے ساتھ میں کیپشن میں لکھا کہ ’کاش میں بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا ہی کرسکوں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close