انٹرٹینمنٹ

بگ باس کی مشہور جوڑی پاویترا پونیا اور اعجاز خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی

بھارتی اداکارہ پاویترا پونیا نے اعجاز خان کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کردی

بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس سے بننے والی مشہور جوڑی پاویترا پونیا اور اعجاز خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث چند ماہ قبل ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

پاویترا پونیا کا کہنا تھا کہ ہر رشتے کی ایک مدت ہوتی ہوتی ہے اور اعجاز خان کے ساتھ ان کے رشتے کی مدت یہیں تک تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اعجاز خان کی بہت عزت کرتی ہیں اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

دوسری طرف اعجاز خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاویترا کو وہ کامیابی ملے جس کی وہ حقدار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close