انٹرٹینمنٹ

مجھے موقع ملا تو پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی : بھارتی اداکارہ عائشہ خان

 بھارتی اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے پاکستان سے زیادہ بھارت میں پسند کیے جاتے ہیں

بھارتی اداکارہ ماڈل اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 میں شرکت سے شہرت پانے والی عائشہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کھل کر پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کی۔

اداکارہ عائشہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوتا ہے۔ پاکستانی ڈرامے پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ ہم نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے موقع ملا تو پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی۔ اداکارہ اقرا عزیز اور مشہور ڈرامے سنو چندا میں ان کی ساس کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن بہت پسند ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

میزبان کی اس بات پر کہ آپ پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کررہی ہیں نریندر مودی آگئے توکیا ہو گا اس پر عائشہ خان نے جواب دیا کہ میں نے جو کہا اس میں غلط بات کیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close