انٹرٹینمنٹ

شعیب اختر نے ننھے وی لاگر شیراز کی خواہش پوری کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے 5 سالہ ننھے وی لاگر محمد شیراز سے ملاقات کرکے ان کی خواہش پوری کردی۔

سوشل میڈیا پر محمد شیراز نے اپنی ایک ویڈیو میں سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا تھا اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے راولپنڈی ایکسپریس نے پورا کیا۔

انسٹاگرام پر 5 مئی کو محمد شیراز نے شعیب اخترکے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے سابق اسٹار کرکٹر نے ملاقات کیلئے اپنے گھر مدعو کیا، آج میں اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملا جو دنیا کے تیز ترین بالر ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز کامران غلام اور حسیب اللہ خان کے ہمراہ شیراز نےشعیب اختر کی رہائش گاہ کا ایک یادگار دورہ کیا، قومی کرکٹرز نے شیراز کے کام کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور ویلاگر کو داد پیش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close