انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کیلئے کینیڈین مارکیٹ بہترین ہے: حریم فاروق

کراچی: اداکارہ حریم فاروق نے کہا پاکستانی فلموں اور ڈراموں کیلئے کینیڈین مارکیٹ میں بہترین مستقبل چھپا ہے۔ ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم فاروق نے کہا میرے چاہنے والے مجھے ایک سے زیادہ ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر میں پوری لگن کیساتھ ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا میں اس بات کی حامی نہیں کہ فلم میں کام کرنیوالے فنکاروں کو چھوٹی سکرین پر جلوہ گر نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملکی انڈسٹری کی بہتری کیلئے یہی مناسب ہے کہ فلموں میں کام کرنیوالے لوگ ڈراموں میں بھی اپنا بخوبی کردار نبھاتے رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close