انٹرٹینمنٹ

فلم کی کہانی، لوکیشنز، میوزک اور ڈائیلاگ کا جاندار ہونا بے حد ضروری ہے، ماہ نور خان

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت کم وقت میں ڈھیر ساری کامیابیاں حاصل کرنے والی اداکارہ وہوسٹ ماہ نور خان نے کہا ہے کہ اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کے لیے سرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے، ان خیالات کا اظہاراداکارہ نے این این آئی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ ڈائیلاگ کا جاندارہونابے حد ضروری ہے،ماہ نور نے مزیدکہا کہ مجھے جب بھی کوئی پروجیکٹ آفرہوتا ہے تومیں سب سے پہلے فلم کی کہانی سنتی ہوں اوراپنے کردار کا مطالعہ کرتی ہوں۔ اس کے بعد میں یہ فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا توبس ایک ہی بات میرے زہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے۔ میں نے اسی بات کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ماہ نورنے کہا کہ میں اپنے کام کومحنت اور لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جوبھی ہو وہ مجھے قبول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ میرے کام کوناظرین نے اب تک بہت پسند کیا ہے اوریہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اورکامیابی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close