انٹرٹینمنٹ

شہود علوی کی ٹی وی ڈرامہ سیریل کی مصروفیات میں زبردست اضافہ

کراچی: اداکار شہود علوی کی ٹی وی ڈرامہ سیریل کی مصروفیات میں زبردست اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شہود علوی ان دنوں نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’مجھے بیٹا چاہیے ‘ ‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں، ڈرامے کی ریکارڈنگ شب و روز جاری ہے جس کے ڈائریکٹر عاصم علی ہیں ۔

اس کے علاوہ شہود علوی ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ مکمل بھی کروا چکے ہیں جس کے پروڈیوسر ذیشان خان ہیں جبکہ ڈرامہ سیریل ’’دم سا ‘‘ میں بھی وہ اپنا کام مکمل کروا چکے ہیں ۔اس طرح شہود علوی کی دو ڈرامہ سیریل مکمل اور تیسرے کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔یاد رہے کہ شہود علوی کا شمار پاکستان کے سپر اسٹار اداکاروں میں ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close