Featuredاسلام آبادتجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی

اسلام آباد: وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دی۔ جس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا جو 15 مئی کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close