انٹرٹینمنٹ

اداکارہ حریم فاروق نے فلموں کی کوالٹی کو کامیابی کی وجہ قرار دیدیا

کراچی: اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر 3 فلمیں ریلیز ہوں یا اس سے زیادہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، ہر فلم اپنی کوالٹی کی وجہ سے کامیابی حاصل کرے گی۔

فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کیلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملکی سینما اور فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کیلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

دوسری جانب فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کے ہدایتکار اظفر جعفری نے کہا ہے کہ شائقین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کی پذیرائی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔ فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کیلئے کینیڈین مارکیٹ بہترین ہے: حریم فاروق

اس کی کاسٹ میں حریم فاروق کے علاوہ علی رحمن خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں، فلم عیدالضحیٰ پر ریلیز ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close