انٹرٹینمنٹ

ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے شادی کا اعلان کردیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

اداکارہ سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی نہیں کررہی ہیں ان کی شادی والدین کی رضامندی سے ہورہی ہے۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد شادی کی فائنل تاریخ کا اعلان جلد کرکے مداحوں کو سرپرائز دینا چاہیں گی۔

سارہ خان نے آئٹم سانگ سے نفرت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارائیں ہیں اور ہمیں وہی کرنا چاہئے جو ہمیں اچھا لگتا ہے، دوسروں کو بھی ہمارے پیچھے چلنا چاہئے۔

سارہ خان نے کہا کہ وہ آئٹم سانگ کے خلاف ہیں اور کسی فلم میں بھی اس طرح کے گانے پر پرفارم نہیں کریں گی، آئٹم سانگ کا ٹرینڈ ہمارے یہاں بالی ووڈ سے متاثر ہوکر لیا گیا ہے۔

اپنے 8 سالہ کیریئر میں متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کیا، ان میں سب سے بہترین نعمان اعجاز، بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close