انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ رابی پیرزادہ کی شوبز سے کنارہ کشی

لاہور: گلوکارہ رابی پیر زادہ نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں۔


انہوں نے اپنے پیغام میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی بھی طلب کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اللہ ان کے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

رابی پیرزادہ نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ اللہ پاک جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ’سیو اے سول‘ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

رابی پیرزادہ نے 2005 میں اپنے گانے ’داہدی کُڑی‘ سے ڈیبیو کیا، ان کے گانے ’مجھے عشق ہے‘ اور ’جادو‘ بھی بے حد مقبول ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close